Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے سربراہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

پاکستان کے سفیر اوراعلی فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔(فوٹو پاکستانی سفارتخانہ)
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی خصوصی دعوت پر اپنے پہلے سرکاری دورے پر پیر کو ریاض پہنچے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ریاض پہنچنے پرسعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، پاکستان اور سعودی عرب کےاعلی فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

 سعود ی قیادت اور سینیئر فوجی حکام سے ملاقات کریں گے(فوٹو پاکستانی سفارتخانہ)

پاک بحریہ کے سربراہ 18 سے 23 جنوری تک جاری رہنے والے مملکت کے دورے کے دوران سعود ی عرب کی قیادت اور سینیئر فوجی حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس دورے سے عمومی طور پردونوں ملکوں اور خاص طور سے بحریہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

شیئر: