Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

سعودی سفیر اور چیف آف دی نیول سٹاف نے بحری تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی (فوٹو: پاکستان نیوی)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔
 جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق سعودی سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفیر اور چیف آف دی نیول سٹاف نے خطے کی سکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: