Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض اور جدہ میں مزید پندرہ ہزار مکانات بنیں گے

مکانات کی تعمیر پردو ارب  ریال لاگت آئے گی( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے بڑے شہروں ریاض اور جدہ میں دو ارب  ریال کی لاگت سے مقامی شہریوں کے لیے مزید 15 ہزار مکانات تیار کیے جائیں گے۔
قومی کمپنی برائے رہائش نے پیرکو الراجحی بینک کے ساتھ دو معاہدوں پردستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکانات سکیم سے متعلق معاہدوں پر دستخط وزیر آباد کاری و قائم مقام وزیر بلدیات و دیہی امور ماجد الحقیل کی موجودگی میں ہوئے۔

ایک کروڑ مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر مکانات تعمیر ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)

کمپنی کی طرف سے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد البطی اورالراجحی بینک کی جانب سے ولید المقبل نے دستخط کیے ہیں۔
کمپنی کے چیئرمین نے بتایا کہ پہلے معاہدے کے تحت ایک کروڑ مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر 14800 مکانات تعمیر ہوں گے۔ ان میں سے 3200 ریاض اور 11600 جدہ میں تیار کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ قومی کمپنی برائے رہائش اچھی شہرت والے ٹھیکیداروں کے تعاون سے نئی بستیاں بسا رہی ہے۔ یہ جملہ سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ اس کا مقصد مقامی شہریوں کو مختلف حجم اور درجے کے مناسب مکانات کی فراہمی ہے۔ 

شیئر: