Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی برآمدات کے لیے سعودی عرب سب سے بڑی مارکیٹ

غیر ملکی تجارت سے 460 ارب درہم کی آمدنی ہوئی ۔(اے ایف پی)
سعودی عرب گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کی برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ تھی۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی مملکت کو 2020 کے پہلے نو ماہ کے دوران برآمدات اور دوبارہ برآمدات 73.58 ارب  درہم (20.04 ارب ڈالر) تھیں۔
متحدہ عرب امارات کے وفاقی مسابقتی اور شماریات سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امارات نے 2020 میں 230 ممالک کو برآمدات کیں جبکہ 2019 میں 200 ممالک کو برآمدات کیں۔
متحدہ عرب امارات کے لیے سب سے بڑی برآمدی منزل کے طور پر سعودی عرب نے اول مقام حاصل کیا۔
عراق( 36.5 ارب) درہم کے ساتھ دوسرے نمبر پر،سوئٹزرلینڈ (33.47 ارب) درہم کے ساتھ تیسرے، انڈیا (24.78 ارب) درہم کے ساتھ چوتھے، عمان (24 ارب) درہم کے ساتھ پانچویں، چین (22 ارب) درہم کے ساتھ چھٹے، ہانگ کانگ(20.4 ارب) درہم کے ساتھ ساتویں، کویت (16.1 ارب) درہم کے ساتھ آٹھویں، امریکہ (13.1 ارب) درہم کے ساتھ نویں اور اٹلی (12.75 ارب) درہم کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔
پوری دنیا میں جاری کورونا وائرس کے نتیجے میں سست روی کے باوجود متحدہ عرب امارات نے 2020 کے پہلے نو ماہ میں غیر ملکی تجارت سے 460 ارب درہم  کی آمدنی ہوئی ۔

شیئر: