Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کی جانب سے ویزہ کے بغیر رہنے کی مدت میں اضافہ

عمان نے 103 ممالک کے لیے اینٹری ویزہ کی شرط ختم کر دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
عمان نے ویزہ کے بغیر ملک میں رہنے کی مدت بڑھا کر چودہ دن تک کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عمان کی شاہی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ’103 ممالک سے آنے والے افراد عمان میں چودہ دن کے لیے ویزہ کے بغیر رہ سکتے ہیں۔‘
گذشتہ سال دسمبر میں عمان نے اعلان کیا تھا کہ ’پرتگال، سویڈن، اٹلی، جاپان، ہانگ کانگ، امریکہ، آرمینیا، ایکواڈور اور چلی سے آنے والے اینٹری ویزہ کے بغیر عمان میں دس دن تک قیام کر سکتے ہیں۔‘
عمان کی شاہی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 103 ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے اینٹری ویزہ کی شرط کو ختم کرتے ہوئے عمان میں چودہ دن کے لیے رہنے کی اجازت دی جائے۔‘
’تاہم ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ضروری شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جن میں ہوٹل کی بکنگ، ہیلتھ انشورنس، واپسی کا ٹکٹ اور کورونا کا ٹیسٹ شامل ہے۔‘
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد عمان نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

شیئر: