Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈیلیوری بوائے نے آرڈر کینسل کر کے برگر خود کھا لیا‘

آن لائن آرڈر کے دوران اکثر مضحکہ خیز صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ (فوٹو: فری پک)
آن لائن دنیا کے اس دور میں جہاں ہر چیز گھر بیٹھے باآسانی حاصل کی جا سکتی ہے وہیں آن لائن کے نقصانات بھی کم نہیں۔
 آن لائن شاپنگ کے دوران ہم میں سے بہت سے لوگوں نے عجیب و غریب واقعات دیکھ اور سن رکھے ہیں جیسے  کھانا منگوانے سے لے کر کپڑے یا ضروری اشیا آرڈر کرنے تک کبھی آرڈر تاخیر کا شکار ہونا، تو کبھی غلط آرڈر آجانا۔
ایسے مسائل پر صارفین کی جانب سے شکایات پر اکثر ڈیلیوری کرنے والی کمپنیاں فورا شکایت دور کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ نقصان کی صورت میں  پیسے بھی واپس بھجوا دیتی ہیں۔
برطانیہ میں ایک گاہک نے اپنے لیے میک ڈونلڈز سے برگر کا آرڈر دیا، تھوڑی دیر بعد آرڈر سے متعلق معلوم کرنے کی غرض سے انہوں نے اپنے گھر سے باہر دیکھا کہ آرڈر  پہنچا یا آرڈر منسوخ تو نہیں ہو گیا ہے۔ ڈیلیوڑی بوائے ان کے گھر کے باہر کھڑا ہو کر آرڈر کا برگر کھا رہا تھا، گاہک نے یہ ویڈیو ریکارڈ کر لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کر دی۔
لندن میں کینٹش ٹاؤن میں رہائش پذیر گاہک اور ان کی بہن نے کیمرے میں ڈیلیوری بوائے کی گھر کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی ویڈیو محفوظ کر لی تھی۔
یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے گاہک کے بھائی نے ’جسٹ ایٹ‘ ڈیلیوری کمپنی کو  لکھا: ’ڈیلیوری بوائے نے آرڈر منسوخ کردیا، اور ہمارے گھر کے باہر بیٹھ گیا اور کھانا کھایا؟‘
ترسیل کرنے والی کمپنی ’جسٹ ایٹ‘ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’جسٹ ایٹ میں ہم اپنے تمام صارفین کو ایک مثبت تجربہ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ جب ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہے، تو ہم ایسی شکایات سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ اقدامات کر لیے تیار رہتے ہیں۔‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس واقعے کے بارے میں سن کر تشویش لاحق تھی لیکن ہم تحقیقات کر رہے ہیں، اس کے بعد مناسب کارروائی کریں گے اور ہم صارف کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔‘
اس سے قبل برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک شخص نے میک ڈونلڈز کا برگر کھانے کے لیے 100 میل کا سفر طے کیا تھا. پولیس نے وبائی مرض کے دوران اس سفر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے صارف پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ 

شیئر: