Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برگر میں بن نہ پیٹی، ریستوران نے صرف کیچ اپ بھیج دی

کیٹی پول نامی خاتون نے اپنے آرڈر میں تبدیلیاں کروائی تھیں (فوٹو: پیکسلز)
آپ کسی ریسٹورنٹ سے جب کچھ آرڈر کرتے ہیں تو اس میں اپنی پسند کے مطابق کسی چیز کو خاص طور پر ایڈ بھی کراتے ہوں گے اور کئی چیزوں کو شامل نہ کرنے کا بھی کہتے ہوں گے جس کے بعد ریسٹورنٹ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق آرڈر تیار کر کے ڈیلیور کر دیتا ہے۔
کینیڈا میں فاسٹ فوڈ کی چین میکڈونلڈز کو ایک آرڈر موصول ہوا جس میں ہیم برگر ڈیلیور کرنے کا کہا گیا تھا لیکن فاسٹ فوڈ چین کی طرف سے خاتون کو صرف کیچ اپ کے دو پیکٹس ہی بھیجے گئے۔
یہ ماجرا کیا ہے؟ تو آپ کو بتاتے ہیں کہ دراصل میکڈونلڈز کو جو آرڈر موصول ہوا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ برگر میں نہ تو بن ہو، نہ پیاز، اور نہ ہی پیٹی ہو۔‘

 

کیٹی پول نامی خاتون نے اپنے آرڈر میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں اس کے بعد میکڈونلڈز کے پاس فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے صرف کیچ اپ کے پیکٹس کا ہی آپشن رہ گیا تھا۔
انسٹاگرام پر خاتون کے شوہر نے اپنی ایک پوسٹ میں اس دلچسپ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے گذشتہ رات کچھ مشروب پیئے، کیٹی نے میکڈونلڈز سے ہیم برگر آرڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب کیٹی ان لوگوں میں سے ہے جو اپنے آرڈر میں تبدیلیاں ضرور کراتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے جو آرژڈر کیا اس میں سے انہوں نے ’پیاز، بن، اور پیٹی نہ ڈالنے کا کہا۔‘ انہوں نے واقعی ہمیں کیچ اپ کے دو پیکٹ بھیج دیے۔‘
انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ ڈبے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر رسید چسپاں تھی اور اس کے اندر کیچ اپ کے ساشے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

شیئر: