Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بائیڈن کے دور میں امریکہ کے ساتھ شاندار تعلقات کے لیے پرامید

صدر بائیڈن حالات کو بخوبی سمجھ رہے ہیں- (فوٹو البلاد)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پرامید ہے کہ صدر جوبائیڈن کے دور صدارت میں امریکہ کے ساتھ شاندار تعلقات رہیں گے-
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے کہا کہ بائیڈن نے اپنی ٹیم کے لیے جن شخضیات کا انتخاب کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر بائیڈن حالات کو بخوبی سمجھ رہے ہیں-
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی نظام کو اپنے افکار بدلنا ہوں گے اور اپنی توجہ عوام کی خوشحالی پر مرکوز کرنا ہوگی-
خیال رہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایران کے ایٹمی معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہا تھا کہ امریکہ، ایران پر ایٹمی پابندیاں سخت کرنے کے لیے کوشاں ہے اور صدر بائیڈن غیرملکی سربراہوں اور اتحادیوں کے ساتھ گفت و شنید میں ایران کے  ایٹمی معاملے پر بھی مشاورت کریں گے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: