Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ کی 11 ہزار 620 خلاف ورزیاں ریکارڈ

خلاف ورزیاں جنوری 2021 کے دوران ریکارڈ پر آئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی نے کاپی رائٹ کی گیارہ ہزار 620 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ کمپیوٹر پروگرام، ویڈیو، آڈیو اور تصانیف کے حوالے سے یہ خلاف ورزیاں جنوری 2021 کے دوران ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی انٹلیکچول پراپرٹی امن عامہ کے تعاون سے ملک کے متعدد علاقوں میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہی ہے۔ 

اتھارٹی نے تنبیہہ کی ہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

 اتھارٹی کے انسپکٹرز نے متعدد علاقوں میں 440 سے زیادہ چھاپے مارے۔ اس دوران ان تمام اداروں کی فہرست تیار کی گئی جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے پائے گئے تھے جبکہ ممنوعہ تخلیقات فروخت کرنے میں بھی ملوث تھے۔ 
سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچول پراپرٹی نے کاپی رائٹ قوانین و ضوابط کی پابندی کرانے کے لیے ویب سائٹ پر بھی مہم شروع کردی- 355 سے زائد ویب سائٹس کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 77 ویب سائٹس کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئیں۔ اتھارٹی نے خلاف ورزیاں کرنے والی ویب سائٹس کو بند کردیا۔ 

انسپکٹرز نے متعدد علاقوں میں 440 سے زیادہ چھاپے مارے (فوٹو: ٹوئٹر)

اتھارٹی نے تنبیہہ کی ہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔  
 اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ اتھارٹی سے سرکاری چینلز پر رابطے کرکے کاپی رائٹس کے احترام کو یقینی بنائیں۔  

شیئر: