Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے باہر کبوتروں کے لیے دانہ فروخت کرنے والا بچہ

بچے کی گفتگو پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کے باہر پانچ سالہ بچہ ’عناد‘ روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ حرم کے کبوتروں کا دانہ فروخت کرتا ہے۔
وہ مسجد الحرام  سے متصل ایک مقام پر دانہ فروشی کا کام کررہا ہے۔ آمدنی سے اپنے والدین اور گھر والوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرتا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پانچ سالہ بچے عناد کی گفتگو پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عناد بتا رہا ہے کہ وہ روزانہ اجیاد کی طرف صحن حرم کے قریب ایک جگہ بیٹھتا ہے جہاں کبوتر دانہ کھانے اور پانی پینے کے لیے جمع رہتے ہیں۔

بچے کی خواہش ہے کہ وہ بڑا ہوکر کامیاب تاجر بنے( فوٹو ٹوئٹر)

زائرین اجر و ثواب کی نیت سے کبوتروں کے لیے دانہ خرید کر ڈالتے رہتے ہیں- 
عناد سے پوچھا گیا کہ  مستقبل میں کیا بننا چاہتے ہو؟ اس نے کہا کہ’ میری آرزو ہے کہ تاجر بنوں تاکہ اپنے والدین کے احسانات کا کچھ بدلہ چکا سکوں‘۔
’میرے  والدین نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کامیاب تاجر بن کر ان کی خوشیوں کا سامان فراہم کرسکوں‘۔ 

شیئر: