Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابک، ہالینڈ میں پلاسٹک ری سائیکلنگ کمپلیکس تعمیر کرے گا

پلاسٹک ری سائیکلنگ کمپلیکس کی تعمیر کا  آغاز مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) اور پلاسٹک انرجی لمیٹڈ نے اپنے اہم پلاسٹک’’ سرٹیفائیڈ سرکلر پولیمر‘‘کی تیاری کیلئے پہلے تجارتی یونٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے متعلق منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ہالینڈ میں اس پلاسٹک ری سائیکلنگ کمپلیکس کی تعمیر کا  آغاز مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد صارفین کو ری سائیکل اور پائیدار مواد تک رسائی دینا ہے۔(فوٹو سابک)

ایک خاص مقصد کے لیے لگایا جانے والا یہ تجارتی یونٹ 2022 کی دوسری ششماہی میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔
اس پلاسٹک ری سائیکلنگ کمپلیکس کو ’’ففٹی، ففٹی‘‘کے مشترکہ یونٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ ہالینڈ  میں وزارت برائے معاشی امور کے ایک اعلیٰ شعبے کی جانب سے دی جانے والی توانائی سبسڈی کے ساتھ روبہ عمل لایا جائے گا۔

یہ تجارتی یونٹ 2022 کی دوسری ششماہی میں آپریشنل ہو جائے گا۔(فوٹو سابک)

نیا یونٹ ’’سابک‘‘کو تصدیق شدہ سرکلر پولیمر کی تیاری میں نمایاں طور پر اعلیٰ درجے کی صلاحیت فراہم کرے گا تاکہ صارفین کو ایسے پائیدار مواد تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہوسکےجو ری سائیکل کئے گئے ہوں۔
اس یونٹ میں  دوبارہ قابل استعمال بنایا جانے والا پلاسٹ ان بنیادوں پر تیار کیا جائے گا جو  کرہ ارض کے قدرتی وسائل کو بچانے میں معاون ثابت ہوسکے اورصلاحیت کے اعتبار سے ان وسائل کا متبادل ثابت ہو۔
 

شیئر: