Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 186 نئے کیسز، ایک دن میں سب سے کم اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 80 ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 200 سے کم نئے کیسز سامنے آئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 186 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ 211 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے  مزید دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جو مارچ میں کورونا کے پھیلاو کے بعد ایک دن میں سب سے کم ہے۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 352 تک پہنچ چکی ہے‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 80 ہے جن میں سے 331 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں‘۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد 82 ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
الشرقیہ ریجن میں کورونا کے 29 مریض سامنے آئے جبکہ الحدود الشمالیہ ریجن میں مریضوں کی تعداد گیارہ رہی، الباحہ ریجن میں چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
عسیر ریجن میں چھ ، نجران ریجن میں پانچ اورالقصیم ریجن میں چارافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اب تک 3 لاکھ 66 ہزار 371 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ اور حائل ریجن میں تین، تین، تبوک میں دو جبکہ جازان ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک 3 لاکھ 66 ہزار 371 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 57 ہزار 939 اس مریض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: