Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 26 سالہ خاتون کے قتل کے شبے میں دو شہری گرفتار

’تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے پر دو شہریوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے الخرج میں لاپتہ ہونے والی 26 سالہ خاتون کے قتل کے شبہ میں دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دنوں خاتون کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔‘
’تفتیش اور تلاشی کے بعد پولیس کو خاتون کی لاش الخرج شہر سے 10 کلو میٹر دور صحرائی علاقے میں ملی جہاں انہیں دفن کر دیا گیا تھا۔‘
’تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے پر دو شہریوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے جنہیں قتل کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔‘
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد آگے کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: