Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی 86 ہزار پروازوں سے 11 ملین مسافروں نے سفر کیا

السعودیہ کی طویل پرواز جدہ سے لاس اینجلس کے لیے چلائی گئی- (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے 2020 کے دوران کورونا وبا کے دوران  86 ہزار پروازیں چلائی ہیں۔ یومیہ اوسط 235 پروازوں کا رہا ہے۔ دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی پروازوں میں کمی کے باوجود السعودیہ کا ریکارڈ اچھا رہا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے اپنی پروازوں سے 11 ملین افراد کو سفر کرایا۔ یومیہ اوسط 30437 مسافروں کا رہا ہے۔ اس وقت السعودیہ  کے پاس  144 طیارے ہیں۔

السعودیہ نے 90 ہوائی اڈوں اور  36 ملکوں  کے لیے پروازیں چلا کر 134 ملین کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا- (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)

السعودیہ نے 2020 کے دوران 13 ملین سے زیادہ خوراک پیکٹ مسافروں کو پیش کیے۔ 50 لاکھ سے زیادہ بیگ منتقل کیے اور 5 ہزار سے زیادہ تفریحی گھنٹے مسافروں کو مہیا کیے ہیں۔ 
السعودیہ نے 90 ہوائی اڈوں اور  36 ملکوں  کے لیے پروازیں چلا کر 134 ملین کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ان میں سے 49 ملین کلو میٹرداخلی پروازوں اور 85 ملین کلو میٹر بین الاقوامی پروازوں کا تھا۔ 
السعودیہ کا کہنا ہے کہ اس نے طویل ترین پرواز سعودی شہر جدہ اور امریکی شہر لاس اینجلس کے لیے چلائی۔ اس پرواز پر 35 ایئرہوسٹس اور آٹھ ہواباز تعینات تھے۔ 

السعودیہ کو فضائی کمپنیوں کا سٹار ایوارڈ بھی مل چکا ہے- (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)

السعودیہ نے 2020 کے  دوران کئی ایوارڈ حاصل کیے ہیں جن میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کا سٹار ایوارڈ، فرسٹ کلاس کے لیے شاندار سلپنگ سوٹ، بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے شاندار عملے اور گیسٹ کلاس کے لیے شاندار عملے کے ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔
السعودیہ نے 2020 کے دوران فارمولا ای، سعودی گالف اور سعودی گھڑ دوڑ کپ کی سرپرستی کی۔ الاھلی کلب کی سرپرستی بھی کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: