Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں پالتو کتے کے لیے جیون ساتھی کی تلاش

انڈین خاتون نے اپنے کتے کو تیار کرکے تصویریں شیئر کیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
آن لائن جیون ساتھی کی تلاش نئی بات نہیں تاہم اس پر کتے کو دولہا بنا کر اس کے لیے دلہن ڈھونڈنا کچھ نیا ہے، کچھ ایسا ہی کیا ہے انڈیا کی ایک شہری نے، یہی وجہ ہے کہ تصویر نہ صرف دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
انڈین ویب سائٹ منگلور ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے پالتو کتے کو تیار کر کے تصویریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ’اگر کسی کو اپنی کتیا کے لیے رشتے کی تلاش ہو تو اس سے شادی کی جا سکتی ہے‘
تصویروں میں سے ایک میں کتا گلابی رنگ کی قمیض اور خاکی رنگ کی دھوتی باندھے کھڑا ہے جس کی پچھے اس کی مالکن بھی نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اسی لباس میں کتا بیٹھا ہوا ہے اور کچھ روایتی کھانوں کی ڈشز پڑی ہیں۔
اس تصویر کو بہت پسند کیا گیا اور مختلف لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جب کہ ایک خاتون نے تو رشتہ بھی پیش کر دیا۔
 خاتون نے اپنی کتیا کی تصویر کمنٹس میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہاں ہے رشتہ‘

ٹوئٹر پر ایک خاتون نے رشتے کی پیشکش کی (فوٹو: ٹوئٹر)

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 میں بھی ایسی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں لوسی نامی ایک چھوٹی کتیا سبز رنگ کی فراک پہن کر ایک جھولے میں بیٹھی تھی اور کچھ خواتین اس کے سر پر ٹیکا لگا رہی تھیں۔

شیئر: