Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پندرہ سالہ سعودی نے پھل اور سبزیاں کاٹنے والا روبوٹ تیار کرلیا

روبوٹ ریستوران کے لیے بہترین ایجاد ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ کے پندرہ  سالہ عماد العمودی نے مسلسل تیسری بار عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ واحد عرب طالب علم ہے جس کا نام بین الاقوامی مقابلے میں اعزاز یافتگان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے پندرہ سالہ عماد العمودی کا کہنا ہے کہ اس نے آن لائن بین الاقوامی مقابلے میں روبوٹ نیکسٹ پروجیکٹ پیش کیا تھا۔ ججوں کی کمیٹی نے مقابلے کے شرکا کو دو زمروں میں تقسیم کیا تھا۔ زمرہ اے  میں بارہ سال اور زمرہ بی میں 13 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو رکھا گیا تھا۔ 
عماد العمودی نے بتایا کہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں روبوٹ ڈیزائن کیا۔ ہمارے ڈیزائن کو بہترین اور خوبصورت ترین ڈیزائن کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔ 
سعودی طالبعلم نے بتایا کہ مقابلے میں شریک دیگر کا تعلق چین اورجاپان سے تھا۔ ان کے  پاس تجربہ بھی تھا۔  اس کے باوجود میرے ڈیزائن کو خوبصورت اور عمدہ تسلیم کیا گیا۔ میں گروپ بی میں سب سے کم عمر تھا۔ 

العمودی نے آن لائن بین الاقوامی مقابلے میں روبوٹ نیکسٹ پروجیکٹ پیش کیا- (فوٹو العربیہ)

العمودی نے بتایا کہ اس نے پھل اور سبزیاں کاٹنے والا روبوٹ ڈیزائن کیا  ہے۔ اس روبوٹ میں ایک آپریشنل بٹن ہے جو متحرک فولادی سٹینڈ کو حرکت دیتا ہے۔ اس کا رخ دھار دار بلیڈ  کی طرف ہوتا ہے جس سے پھل اور سبزیاں کٹنے لگتی ہیں۔ فولادی سٹینڈ اپنی پہلی پوزیشن پر آجاتا ہے اور حرکت دینے پر دوبارہ پھل اور سبزیاں کاٹنے لگتا ہے۔
اس روبوٹ کا مقصد ریستورانوں اور باورچی خانوں میں کام کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: