Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی نئی سروس، گھر بیٹھے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

نئی سروس سے ہسپتالوں پر مریضوں کے غیر ضروری بوجھ میں کمی ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کی وزارت صحت نے مریضوں کے لیے نئی سروس شروع کی ہے جس میں بیمار افراد گھروں سے ہی ڈاکٹرز سے طبی مشورے لے سکیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ انات اور صحتی ایپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی ورچول سروس ان مریضوں کے لیے نہایت کارآمد ہوگی جن کی صحت زیادہ خراب نہیں اور وہ فوری طور پر آسانی سے طبی مشورے حاصل کر سکیں گے۔

 

آن لائن سروس کے ذریعے ہسپتالوں اور کلینکس پر مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے گا جبکہ اس طریقے سے کورونا وائرس کے ہسپتالوں سے پھیلاؤ کے خطرے سے بھی نمٹا جا سکے گا۔
سعودی عرب میں کورونا سے تین مزید ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں جس کے بعد اموات کی تعداد چھ ہزار 355 ہو گئی ہے۔
وزارت کے حکام نے بتایا ہے کہ مملکت میں وائرس کے 213 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 66 ہزار 584 ہو چکی ہے جن میں سے فعال کیسز دو ہزار 92 ہیں۔
مملکت میں کورونا کے 333 مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے۔
وزارت کے مطابق کورونا کے نئے کیسز میں سے 57 ریاض میں، 13 مکہ اور چار مدینہ میں سامنے آئے۔  مملکت میں مزید 198 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 137 ہو گئی ہے۔

شیئر: