Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینٹ سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ اُمور پر بات چیت

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مستقبل میں ان کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی ایمبیسی)
پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق ملاقات سعودی سفارت خانے میں ہوئی۔ 
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مستقبل میں ان کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے سعودی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔‘

شیئر: