Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سعودی، امریکی اور برطانوی مشترکہ بحری مشقیں

نیول ڈیفنڈر-21 میں بحریہ کی فضائی سروس بھی مشقوں کا حصہ رہی۔(فوٹو عرب نیوز)
رائل سعودی بحریہ ، یو ایس نیوی اور سمندر میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے والے  برطانوی  جہازوں پر مشتمل مشترکہ بحری مشق  سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پیر کو بھی جاری رہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق  نیول ڈیفنڈر-21  بحری مشقیں  گذشتہ  جمعرات سے جاری ہیں۔

مشقوں میں بارودی ہتھیاروں کے براہ راست تربیت بھی شامل تھی۔(فوٹو عرب نیوز)

ان بحری مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر الجبیل کے کنگ عبدالعزیز نیول بیس کے ہیڈکوارٹر سے ہوا ہے۔
ان بحری مشقوں میں متعدد جنگی حکمت عملیاں شامل رہیں جن میں دشمن کے اہداف پر براہ راست گولہ باری ، بحری بورڈنگ کی تشکیل ، سمندری بچاو کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں کا دفاع شامل رہا۔

سعودی شہر الجبیل کے کنگ عبدالعزیز نیول بیس سے ان مشقوں کا آغاز ہوا۔(فوٹوعرب نیوز)

مشترکہ نیول ڈیفنڈر-21 مشقوں میں بحریہ کی فضائی سروس بھی مشقوں کا حصہ رہی جو کہ جنگی بحری جہازوں کے لیے مختلف فارمیشنز پر کام کرتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں میرینز کارپس اور بحریہ کے خصوصی سیکیورٹی یونٹ نے حصہ لیا۔ ان مشقوں میں بارودی ہتھیاروں کے براہ راست استعمال کی تربیت بھی شامل تھی۔
 

شیئر: