Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معذوروں کے لیے نئی الیکٹرانک ویل چیئرز

عبدالرحمان السدیس نے ویل چیئرز کی فراہمی کا افتتاح کیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے معذوروں کو خانہ کعبہ کے طواف اور صفا اور مروہ کی سعی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی الیکٹرانک ویل چیئرز کی فراہمی کا افتتاح کیا ہے۔  
اخبار 24  کے مطابق السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مقدس مساجد کی انتظامیہ زائرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی کو شیوہ بنائے ہوئے ہے اور نئی سہولت اسی کا حصہ ہے۔‘

نئی الیکٹرانک ویل چیئرز مضبوط پلاسٹک سے تیار کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

السدیس نے کہا کہ ’مسجدالحرام آنے والوں میں معذور اور بزرگ بھی ہوتے ہیں۔ ان کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہمارا اہم ہدف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور سینیٹائزنگ کی کارروائی بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہے۔‘ 
خیال رہے کہ نئی الیکٹرانک ویل چیئرز مضبوط پلاسٹک سے تیار کی گئی ہیں جو ہلکی پھلکی ہوتی ہیں۔ ان کو چلانا آسان ہے جبکہ انہیں فولڈ کرکے بھی رکھا جاسکتا ہے۔

شیئر: