Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں گرد وغبار سے حد نظر محدود ہونے کا امکان

گرد آلود ہوا وں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 28 جنوری کو موسمی حالات کے بارے میں پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ الجوف، تبوک، حدودشمالیہ، حائل، مدینہ منورہ، مکہ  مکرمہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
بیان میں موسمیات کے مرکز نے کہا کہ ریاض، قصیم اور الشرقیہ میں بھی جمعرات کو متعدد مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہو جائے گی۔ 

جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ مکہ میں رہے گا ( فوٹو: عاجل)

 جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  33 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ القریات میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ بدھ کو بھی سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی۔

باحہ، عسیر کے علاوہ اللیث اور القنفذہ کے درمیانی علاقے، ینبع اور املج کے درمیان، مکہ کے شمال مشرق، خیبر کے شمال، طریف اور عرعر کے درمیا نی علاقہ بارش کی زد میں رہا۔
سعودی عرب کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔

 

شیئر: