Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال لیگ نے 63 خواتین کو ریفری مقرر کردیا

’18 خواتین کا تعلق ریاض، 28 کا تعلق جدہ، 14 مشرقی ریجن جبکہ 3 مدینہ منورہ سے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال لیگ نے63 خواتین کو ریفری کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی بھرتی ہونی والی خواتین  میں سے 18 کا تعلق ریاض، 28 کا تعلق جدہ، 14 مشرقی ریجن جبکہ 3 مدینہ منورہ سے ہیں۔
سعودی لیگ نے کہا ہے کہ ’نئی بھرتی ہونے والی خواتین کو ریفری کے دو کورس کروائے گیے۔ پہلا کورس مشرقی ریجن میں ہوا تھا جبکہ دوسرا ریاض میں منعقد کیا گیا تھا‘۔
’نئی ریفری کو اجازت نامہ دینے کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی جس میں سعودی لیگ اور اس کے تحت خواتین لیگ کی عہدیدار موجود تھیں‘۔
واضح رہے کہ نئی بھرتی ہونی والی ریفری خواتین کے فٹبال مقابلوں  کے لیے مختص ہوں گی۔
 
 

شیئر: