Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی فضائیہ کی خلیج میں مشترکہ فوجی مشقیں

فضائی مشقوں میں سعودی فضائیہ کے ایف 15 ایس اے شامل تھے- (فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے جمعرات کو سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے- نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے دور میں پہلی بار امریکہ اور سعودی عرب نے فضائی فوجی مشقیں کی ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ  نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پرخلیج کی فضاؤں میں بی 52 بمبار جہازوں کی تصاویر جاری کی ہیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے جمعرات کو ہی بحری فوجی مشقیں ختم کی ہیں جن میں سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی جہاز بھی شریک ہوئے تھے-

سعودی، امریکی اور برطانوی بحری مشقیں جمعرات کو ختم ہوئی ہیں- (فوٹو وزارت دفاع)

المرصد کے مطابق فضائی مشقوں میں سعودی فضائیہ کے ایف 15ایس اے لڑاکا طیارے شریک ہوئے جبکہ  امریکہ کے 52 اور ایف 16 لڑاکا طیاروں نے مشقوں میں حصہ لیا ہے۔
سعودی امریکی فضائی فوجی مشقوں کا مقصد حربی استعداد کو بہتر بنانا اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ آپریشن میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: