Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العین فلم فیسٹیول میں سعودی سینما کو 'سیدۃ البحر' اور 'المرشحۃ المثالیہ' پر ایوارڈ دیا گیا

سیدۃ البحر نے گلف فیلکن ایوارڈ جیت لیا ہے۔ فوٹو: سیدتی 
سعودی ہدایت کار شاہاد امین کی فلم 'سیدۃ البحر' نے متحدہ عرب امارات میں اپنے تیسرے سیشن میں العین فلم فیسٹیول سے فیچر فلموں میں گلف فیلکن ایوارڈ جیت لیا ہے۔
فلم نے بہترین سکرین پلے کے لیے بھی ایوارڈ جیتا تھا۔
ایوارڈ کی تقریب بدھ کو العین کے الجاہلی قلعے میں ہوئی تھی۔
اسی مقابلے میں ہیفا المنصور کی ہدایت کاری میں بننے والی سعودی فلم 'المرشحۃ المثالیہ' کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
خلیجی فیلکن شارٹ فلم مقابلے میں ایوارڈ کویتی ڈائریکٹر یوسف العبداللہ کی  فلم 'بن بی کے' نے جیتا تھا، جبکہ بحرین سے تعلق رکھنے والے جعفر محمد حسن کی فلم 'الحاکم' کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اماراتی فیلکن شارٹ فلم مقابلے میں ہدایتکار الیازیہ بنت نہیان بن مبارک النہیان کی فلم 'اثل' نےایوارڈ جیتا تھا۔ اسی طرح ہدایتکار حمدۃ المدفع کی فلم 'النبۃ' کو بھی انعام سے نوازا گیا۔
فلم 'عابد' جس کے ہداتیکار عبداللہ تھے انہیں بہترین کارکردگی پرانعام دیا گیا۔
مقابلے کی کمیٹی نے فلم 'حجرمنزلی' کے ہداتیکاراحمد خطاب کو انعام دیا، اور فلم 'المفصل' کے ہداتیکار آئیورگراسییس کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

ہیفا المنصور کی ہدایت کاری میں بننے والی سعودی فلم 'المرشحۃ المثالیہ' کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ فوٹو: سیدتی 

طالب علموں کی فلموں کے فالکن مقابلے میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ علی لیری کی 'البوم' کو دیا گیا۔ جبکہ ہداتیکار فوزیہ محمد کی فلم 'ریحۃ ابوی' نے انعام جیتا۔
مقامی باشندوں کے الصقر مقابلے میں پہلا ایوارڈ 'تالق ابتدائی' ہداتیکار یونگمین وانگ کودیا گیا، جبکہ لجنۃ التحکیم کا ایوارڈ  فلم '10' کے ڈائریکٹر محمد سمیر کے نام رہا۔
العین فلم فیسٹیول نے گذشتہ ہفتے اپنے تیسرے سیشن کا آغاز کیا، جس میں مختلف مقابلوں اور پروگراموں میں 85 فلموں کی نمائش ہوگی۔

شیئر: