Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں اتوار کو کھلی کچہری

کمیونٹی ممبران اپنی شکایات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں اتوار 31 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق’ اتوار کی صبح ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک سفارتخانے کے چانسری ہال میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کھلی کچپری کا انعقاد کریں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ممبران اپنی شکایات تحریری طور پر، پاسپورٹ، شنا ختی کارڈ اور اقامے کی کاپی کے ساتھ پیش کریں‘۔

چانسری ہال میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کھلی کچپری کا انعقاد کریں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)

یاد رہے کہ وفاقی محتسب نے پاکستان کے تمام سفارت خانوں کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ پاکستان کے سفیر ہفتے کا ایک دن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کریں۔ اس دن سفیر پاکستانیوں کی شکایات سن کر ان کا فوری ازالہ کریں۔
اس سلسلے میں ہر سفارت خانے کی طرف سے وفاقی محتسب کو ہر ماہ ایک مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جاتی ہے۔ 
وفاقی محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو ڈیسک قائم کیے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق 12 سرکاری محکموں کے افسران 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں اور مسافروں کی شکایات کو موقع پر ہی حل کردیا جاتا ہے۔‘ 

شیئر: