Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے ہونے والے جرائم کے اہم واقعات

محکمہ امن عامہ کی جانب سے وڈیو بیان جاری کیا گیا ہے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے رونما ہونے والی جرائم کے اہم واقعات کے حوالے سے وڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے مختلف شہروں سے متعدد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے غیرملکی کارکنوں کی رہائش میں گھس کر انہیں لوٹا کرتے تھے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے جاری وڈیو بیان کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے تین شہریوں کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جو انہوں نے ایک تقریب میں کی تھی۔ ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ 
پولیس نے دو سعودی اور ان کے شریک کار پاکستان ملزمان کو حراست میں لیا جوشاہراہ پر گاڑی ٹکرانے کے بعد متاثرہ شخص کی گاڑی میں رکھی گئی قیمتی اشیا اس کی نظربچا کر چرا لیتے تھے۔ 
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہکاروں نے دو سعودیوں کو گرفتار کیا جن پر الزام تھا کہ وہ ایک انڈین چراوہے کو زدوکوب کرکے اس سے 36 بھیڑیں چھین کرفرار ہو گئے تھے۔ 
رہائشی علاقے میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک اور سعودی کوحراست میں لیا گیا جبکہ غیر ملکی کارکنوں کے رہائشی کمپاونڈ میں گھس کرخود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے اور غیر ملکیوں کو لوٹنے والے دو سعودی اور ایک سوڈانی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف لوٹ مارکا مقدمہ درج کرلیا۔ 
محکمہ امن عامہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام ملزمان کو پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں ان کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  

شیئر: