Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سعودی فضائیہ کی جنگی مشقیں

مشقیں ’رماح النصر ون‘ کے عنوان سے ہورہی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کی مشقیں اتوار کو مشرقی ریجن کے فضائی جنگی مرکز میں شروع ہوئی ہیں۔ یہ مشقیں ’رماح النصر ون‘ کے عنوان سے ہورہی ہیں۔
ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فضائی جنگی مرکز کا افتتاح 1440ھ میں کیا تھا اور یہاں پہلی بار فضائی مشقیں ہورہی ہیں۔ 

مشقوں میں مسلح افواج  کے دستے شریک ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فضائی جنگی مشقوں سے سعودی افواج کی حربی استعداد میں اضافہ ہوگا اور جنگی تصورات میں یگانگت آئے گی۔
مشترکہ کارروائی اور یکجہتی کا معیار بلند ہوگا۔ مشقوں میں شامل دستے مختلف قسم کے ماحول میں جنگ کے فرضی حالات سے نمٹنے اور حربی حربے استعمال کرنے کی مہارت حاصل کریں گے۔
مشقوں میں شریک دستے پہلے ہی سے اس کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے۔ مشقوں میں مسلح افواج  کے دستے شریک ہیں اور جدید ترین سسٹم اور وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: