Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مسافروں کے داخلے کے لیے نئی شرط

آئندہ ایم یو این اے پروگرام پہلی دفاعی لائن ہوگا(فوٹو کویت ٹائمز)
کویتی حکام نے کویت انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لیے ایک اور شرط عائد کی ہے۔
 ایئرپورٹ حکام نےکورونا وائرس کے پھیلاو سے نمٹنے کے لیے کابینہ سے درخواست کی ہے کہ یہاں آنے والے مسافروں کا پی آر سی سرٹیفکیٹ یونائیٹڈ ہیلتھ پروگرام (ایم یو این اے) سے منسلک کیا جائے۔ اس کا باعث یہ بتایا گیا ہے کہ پی سی آر سرٹیفکیٹ رکھنے والے بھی وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ 
کویتی جریدے القبس نے کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ آئندہ ایم یو این اے پروگرام پہلی دفاعی لائن ہوگا جو رجسٹرڈ اور مستند لیباریٹریوں کے نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ اس نیٹ ورک سے پی سی آر سرٹیفکیٹ کی تصدیق ہو سکے گی۔
مقامی حکام  کویت سفر کرنے والوں کی بابت پی سی آر سرٹیفکیٹ کی تمام تفصیلات ایم یو این اے پروگرام کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔ وہ یہ پتہ لگا سکیں گے کہ متعلقہ شخص نے کس لیباریٹری میں ٹیسٹ کرایا ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے۔ 
کویتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کرنا پڑا کیونکہ کویت اپنے یہاں آنے والوں سے پی سی آر سرٹیفکیٹ طلب کرتا ہے اور مزید اطمینان کے لیے ایئرپورٹ آمد پر مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ میں کئی مسافر وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ جس کی وجہ سے پی سی آر سرٹیفکیٹ شک کے دائرے میں آگئے۔ 

شیئر: