Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں آکسفورڈ ویکسین کی ہنگامی صورتحال میں استعمال کی اجازت

ویکسین کی پہلی کھیپ چند روز بعد کویت پہنچ جائے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویتی وزارت صحت نے آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ایمرجنسی میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
یہ ویکسین انڈیا کی سیرم فیکٹری میں انٹرنیشنل کمپنی سٹرازینکا کے لائسنس سے تیار کی جارہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ البدر نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ’تکنیکی کمیٹی نے متعدد ویکسینوں کا جائزہ لے کر آکسفورڈ ویکسین کے حق میں رائے دی ہے‘۔

جی سی سی ہیلتھ کونسل نے بھی اس کی منظوری دی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ’ ملک میں ویکسین پروگرام تیار کیا گیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اس میں تاخیر نہ ہو۔ آکسفورڈ ویکسین کی پہلی کھیپ چند روز بعد کویت پہنچ جائے گی‘
معاون سیکریٹری صحت نے بتایا کہ ’ویکسین کی منظوری برطانیہ کا متعلقہ ادارہ دے چکا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت، سیرم فیکٹری کے حق میں رائے دیے ہوئے ہے۔ جی سی سی ہیلتھ کونسل نے بھی اس کی منظوری دی ہے‘
ڈاکٹر عبداللہ البدر کا کہنا تھا کہ ’تکنیکی کمیٹی نے آکسفورڈ ویکسین کی منظوری تحقیق اور مطالعے کے بعد دی ہے‘۔

شیئر: