Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، کئی نوجوان گرفتار

حد سے زیادہ اجتماع کے خلاف کارروائی پر مزاحمت کی( فوٹو تواصل)
سعودی عرب میں القصیم پولیس نے حد سے زیادہ افراد کے اجتماع  پر کارروائی کی مخالفت کرنے والے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا کہ اجتماع کے خلاف کارروائی کی مزاحمت کرنے والے شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق قصیم کی ایک تجارتی شاہراہ پر کئی نوجوان موجود تھے اور اس کی وڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے۔
سیکیورٹی فورس کے اہلکار اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تنبیہ کی کہ مقررہ تعداد میں جمع ہونے پر پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس طرح یہاں جمع ہونا خلاف قانون ہے۔
مقامی نوجوانوں نے سیکیورٹی فورس کی کارروائی کی مزاحتم کی جس پر ناکہ بندی کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
نوجوانوں کو مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر جو لوگ جمع تھے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

شیئر: