Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکی پنیر کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ

امریکہ نے 2020 میں مشرقِ وسطیٰ کو 76 ملین ڈالر کی پنیر برآمد کی(فوٹو عرب نیوز)
امریکی پنیر گلڈ کے مطابق سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پنیر کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور مملکت میں اس کی مانگ مستقل طور پر بڑھ رہی ہے۔
امریکہ نے 2020 میں مشرقِ وسطیٰ کو 76 ملین ڈالر مالیت کی 16 ہزار 800 ٹن پنیر  برآمد کی جس میں سعودی عرب کا 5 ہزار 584 ٹن مجموعی حجم کے ساتھ  ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔
امریکی پنیر گلڈ نے سعودی مارکیٹ نے کتنی ترقی کی ہے اس کے اعداد و شمار نہیں بتائے لیکن اس نے سعودی مارکیٹ کی ترقی کو برانڈ بیداری، تجارتی کمپین اور سعودی ریٹیل  آؤٹ لیٹس میں توسیع سے منسوب کیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں گلڈ کے لیے کلنری پروگراموں کے ڈائریکٹر شیف انتونیو الخوری نے کہا کہ امریکی پنیر کی بین الاقوامی مقبولیت اس کے معیار اور اقسام کی وجہ سے ہے کیوں کہ امریکہ میں اس کی ایک ہزار اقسام ہیں۔
گلڈ کے مطابق امریکہ میں پنیر بنانے کی ایک متمول اور متنوع تاریخ ہے اوراس کی سالانہ پیداوار فرانس،اٹلی اورسوئٹزر لینڈ کی مشترکہ پیداوار سے سالانہ 6 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔
امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پنیر کو مزید معاونت دینے کے لیے خطے میں متعدد تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے۔
تازہ ترین پروگرام دبئی میں ایک کلنری سکالرشپ تھا جس میں نوجوان شیفس کو امریکی پنیر کے بارے میں مطالعہ، کام کرنے اور مزید جاننے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ پروگرام انٹرنیشنل سینٹر فار کلنری آرٹس دبئی اور امارات کی کلنری گلڈ کے تعاون کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔
امریکی پینر گلڈ امریکی ڈیری ایکسپورٹ کونسل کا ایک حصہ ہے جس کا صدر دفتر ورجینیا کے ارلنگٹن میں واقع ہے اور اس کے دفاتر لاطینی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ہیں۔

شیئر: