Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں یکم جون سے ایئر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان

ٹیکس کویتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سب سے لاگو ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
کویت نے یکم جون سے 2021 ائیر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس ایئرپورٹ سروس کے نام سے لی جائے گی اور ٹکٹ کی قیمت میں شامل ہوگی۔ 
کویتی جریدے الرای کے مطابق کویتی محکمہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل یوسف الفوزان نے بتایا کہ کویت سے جانے والے ہر مسافر سے تین دینار اور آنے والے ہر مسافر سے دو دینار ایئرپورٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
یہ ٹیکس کویتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سب سے لاگو ہوگا۔ ٹیکس کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ 
الفوزان نے کہا کہ دنیا بھر کے ہوائی اڈے یہ ٹیکس فضائی کمپنیوں پر مقرر کیے ہوئے ہیں جو ایئرپورٹ سروسز کے بدلے لیا جاتا ہے۔ دیگر ہوائی اڈوں کی طرح ہمارے یہاں بھی اسے لاگو کیا جائے گا۔
کویتی محکمہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کویت ایئرپورٹ نے جو ٹیکس مقرر کیا ہے وہ بین الاقوامی اور علاقائی ہوائی اڈوں کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کا نفاذ یکم جون 2021 سے کیا جائے گا۔

 

شیئر: