Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

83 ہزار غیرملکیوں نے کویتی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہہ دیا

’گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف سرکاری محکموں نے 2144 غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کیے ہیں‘ (فوٹو: البیان)
گزشتہ تین ماہ کے دوران 83 ہزار 574 غیر ملکیوں نے کویتی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
مقامی اخبار القبس کے مطابق وزارت محنت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال سمتبر سے دسمبر تک غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ چکی ہے‘۔
’کویتی سرکاری و نجی ادارے حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کر رہے ہیں‘۔
’غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
حکومت ذرائع نے کہا ہے کہ ’گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف سرکاری محکموں نے 2144 غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کیے ہیں‘۔
’سب سے زیادہ جن شعبوں نے معاہدے ختم کیے ہیں ان میں صحت و تعلیم ہے جبکہ کویتی ایئرلائن اور بیکری کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے سے بھی غیر ملکیوں کو نکالا گیا ہے‘۔
’گزشتہ تین ماہ کے دوران 7385 گھریلو ملازمین کے بھی معاہدے ختم کیے جاچکے ہیں‘۔

شیئر: