Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک

اعلامیے کے مطابق ’جسٹس فائز عیسیٰ کے موبائل سے مذموم مقاصد کے تحت کسی کو بھی گمراہ کن پیغامات کیے جانے کا خدشہ ہے‘ (فوٹو: سپریم کورٹ ویب)
پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’جسٹس فائز عیسیٰ کے موبائل سے مذموم مقاصد کے تحت کسی کو بھی گمراہ کن پیغامات کیے جانے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ان کے نمبر سے آنے والے کسی بھی پیغام کو ان کی جانب سے بھیجا گیا پیغام نہ سمجھا جائے بلکہ اس غلط اور جعلی میسیج کے طور پر ٹریٹ کیا جائے۔‘

 

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف وفاقی حکومت نے گزشتہ سال صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا جسے سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔
اس ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے حکومت پر ان کی اور بیوی بچوں کی جاسوسی کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے بھی عدالتی بینچ کے سامنے کہا تھا کہ ان کے بیرون ملک مقیم بچوں کا بھی پیچھا کیا جاتا ہے۔
ایف بی آر میں اپنے کیس کے سلسلہ میں پیشی کے دوران بھی بیگم فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھ روا رکھے سلوک اور اس کے پس پردہ محرکات بارے خدشات کا کئی بار اظہار  کیا ہے۔

شیئر: