Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے ’غیرمعمولی‘ مواقع موجود ہیں: کابینہ

کابینہ نے کہا کہ مملکت ویژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے ’غیرمعمولی‘ مواقع دیکھ رہی ہے (فوٹو: ایف ایف آئی)
سعودی کابینہ میں حال ہی میں ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے پیش کیا جانے والا ریاض شہر کا منصوبہ زیر بحث آیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس منصوبے کا گذشتہ ہفتے فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس میں اعلان کیا گیا جس کے تحت ریاض دنیا کے 10 طاقتور ترین اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا۔
کابینہ نے کہا کہ مملکت ویژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے ’غیرمعمولی‘ مواقع دیکھ رہی ہے۔

 

کابینہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ مواقع مملکت میں سرمایہ کاری کے لیے غیر معمولی ماحول فراہم کرتے ہیں  اور اس کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کی گئی ہیں۔
کابینہ میں علاقائی اور بین الااقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں فلسطین کی صورتحال بھی زیر بحث آئی اور اس حوالے سے امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ عرب ممالک کے اتفاق اور خودمختاری پر بات کی گئی اور اس حوالے سے کسی ایسی کوشش کو قبول نہ کرنے کا عہد کیا گیا جس سے خطے کے استحقام کو نقصان پہنچتا ہو۔
کابینہ نے ملک میں اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: