Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کا پاکستان میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا پروجیکٹ

اسلام آباد کے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا (فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی نے بدھ کو پاکستان میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے گرم ملبوسات کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اسلام آباد کے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری، معاون سیکریٹری رابطہ ڈاکٹر عبدالرحمن الزید اور سعودی سفیر نواف المالکی شریک ہوئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی نے اس موقع پر کہا کہ ان دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر سے ہزاروں غریب خاندان متاثر ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی نے حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے متاثرہ خاندانوں کو گرم ملبوسات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
پاکستانی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستان کی مسلسل مدد پر پاکستانی حکومت اورعوام کی جانب سے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
نور الحق قادری نے پاکستان میں ناداروں کی مدد اور ان کے لیے پے درپے امدادی پروگرام کرنے پر رابطہ عالم اسلامی کی تعریف کی۔ 
تقریب میں پاکستان کے سرکاری عہدیدار اور وہاں امدادی تنظیموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ 

شیئر: