Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والوں پرجرمانے

صارفین کو گمراہ کن معلومات اور جھوٹے دعوے بھی کیے گئے تھے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والوں پر سات لاکھ چالیس ہزار ریال کے جرمانے کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت ترجمان عبدالرحمن الحسین نے جمعے کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سماجی رابطہ وسائل پر صارفین کو گمراہ کن معلومات اور جھوٹے دعوے بھی کیے گئے تھے اور یہ ظاہر نہیں کیا تھا کہ وہ یہ سب کچھ اشتہاری مہم کے تحت کررہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دو ای شاپنگ سینٹرز کی ویب سائٹس گمرہ کن دعوؤں کے بعد بند کردی گئی ہیں۔

شیئر: