Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شیئرز مارکیٹس میں تیزی، تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل پر

پیر کو کاروبار کے دوران برینٹ آئل کی قیمت 60.06 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ (فوٹو: روئٹرز)
دنیا بھر کے سٹاک مارکیٹس میں پیر کو شیئرز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 60 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تیل اور شیرز مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے 1.9 کھرب ڈالرز کے کوڈ19 پیکج کی اس مہینے کے دوران منظوری کی توقع ہے۔
 
ایم سی آئی ورلڈ سٹاکس انڈیکس گزشتہ 9 مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ جاپان کی نیکی میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
یورپین سٹاک مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان رہا۔
پیر کو کاروبار کے دوران برینٹ آئل کی قیمت 60.06 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی جنوری کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں فروری اور مارچ کے دوران مزید کمی کے اعلان نے تیل کی ترسیل میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

شیئر: