Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی پیداوار کی شرح نمو میں 2.8 فیصد اضافہ

’2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی کے دوران شرح نمو زیادہ ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شماریات نے 2020 کی چوتھی سہماہی کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا سرکاری تخمینہ جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ شماریات نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا کہ ’2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں، سال مذکور کی چوتھی سہ ماہی کے دوران شرح نمو 2.8% زیادہ ہوئی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سال کی سہماہی رپورٹ کا اجرا سہماہی ختم ہونے کے 40 دن کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ غلطیوں کی شرح کم سے کم رہے‘۔
’قومی پیداوار کی سہماہی رپورٹ سے تجارتی اداروں سمیت سرمایہ کاروں کو مفید معلومات فراہم ہوسکتی ہیں‘۔
’قومی پیداوار کی شرح نمو سے عالمی معیشت اور دنیا کے مختلف ممالک میں شرح نمو سے تقابل کیا جاسکتا ہے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ شماریات سعودی عرب میں اعداد وشمار جاری کرنے کا واحد سرکاری ادارہ ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین انتہائی دقیق معلومات کی بنیاد پر رپورٹیں جاری کرتے ہیں۔

شیئر: