Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کی چٹانوں پر قومی ورثہ پینٹ کرنے کی مہم

سعودی آرٹسٹ ماہا القافی امپریشنسٹ آرٹ سے متاثر ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی ایک آرٹسٹ نے ’چٹانوں پر مصوری‘ کے نام سے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ القسیم، ریاض اور مکہ کے قدرتی مناظر پر ثقافتی رنگ بکھیر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق آرٹسٹ ماہا القافی امپریشنسٹ آرٹ سے متاثر ہیں جو ماڈرن آرٹ میں انتہائی اہم تحریک سمجھی جاتی ہے۔
ماہا القافی نے امپریشنسٹ آرٹ کو اپناتے ہوئے سعودی عرب کے شہروں القسیم، الدوادمی اور طائف کی چٹانوں پر مصوری کی ہے جن میں سعودی عرب کے ثقافتی رنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
ماہا القافی نے عرب نیوز کو اپنے حالیہ پراجکٹ ’چٹانوں پر مصوری‘ کے بارے میں بتایا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد سعودی عرب کی قدیمی ثقافت اور ورثے کو نقاشی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
ماہا القافی گزشتہ 23 سال سے طائف کی کلچر اور آرٹ سوسائٹی کی رکن بھی ہیں۔
ماہا القافی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آرٹ کے ذریعے سعودی عرب کے وژن 2030 میں بھی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030 آرٹ اور ورثے کے ذریعے سیاحوں کو سعودی عرب کی جانب متوجہ کرے گا۔

سعودی آرٹسٹ ملک کی تمام چٹانوں پر مصوری کرنا چاپتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

القافی نے مزید کہا کہ وہ تب تک اپنے آرٹ کے پراجکٹ پر کام جاری رکھیں گی جب تک وہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں موجود چٹانوں پر اس انداز میں نقاشی نہ کر لیں جو ملک کے قدیمی ورثے کی عکاسی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اکثر مساجد، گھروں کی دیواروں اور دروازوں قدیم انداز میں نقش و نگاری نظر آتی ہے۔
ماہا القاسی نے نوجوان آرٹسٹس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اہداف طے کریں اور پھر انہیں حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں۔ انہوں نے آرٹسٹس کو تجویز دی کہ وہ اپنا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے آرٹ کو ہی اپنا ذریعہ بنائیں۔

شیئر: