Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 65 شہری و غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان رشوت، منصب کا بے جا استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول میں ملوث ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 490 تفتیشی دورے کیے گیے ہیں جن میں 411 کیسز کی چھان بین ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہاہے کہ ’مذکورہ کیسز میں ملوث 65 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 48 افراد کا تعلق مختلف سرکاری اداروں سے ہے‘۔
’سرکاری اداروں کے زیر حراست افراد کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت بلدیات ودیہی امور، وزارت رہائش، وزارت تعلیم، وزارت ماحولیات و پانی، پبلک پراسیکیوشن، ادارہ غذا و دوا اور محکمہ ماحولیات سے ہے‘۔
’مذکورہ افراد رشوت، منصب کا بے جا استعمال، ذاتی مفادات کا حصول اور جعلسازی میں ملوث ہیں‘۔
ادارے نے کہاہے کہ ’گرفتار شدگا ن میں سعودی شہریوں کے علاوہ  غیر ملکی بھی شامل ہیں‘۔

شیئر: