Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کے سربراہ کی امریکی ایلچی برائے یمن سے ملاقات

امریکی ایلچی نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے اہم کردار کو سراہا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی  ٹموتھی لینڈر کنگ سے گذشتہ روز ریاض میں سینٹر کے صدر دفتر میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور  ٹموتھی لینڈر کنگ نے  یمن میں ہیومینیٹرین اور امدادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لینڈر کنگ نے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور دنیا بھر میں تباہی سے دوچار اور نادار ممالک کی مدد کرنے میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یمن کو سب سے زیادہ (3.47 بلین ڈالر) امداد ملی ہے، اس کے بعد فلسطین (363 ملین ڈالر) شام (305 ملین ڈالر) اور صومالیہ (202 ملین ڈالر)ہے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1536 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5 بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
 

شیئر: