Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ہائپر مارکیٹ کی پہلی لیڈیز برانچ

برانچ کی انتظامیہ میں کوئی مرد شامل نہیں ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب  میں لولو ہائپر مارکیٹ ایکسپریس نے پہلی لیڈیز جدہ میں کھولی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پہلی لیڈیز برانچ جدہ کے علاقے الجامع محلے میں کھولی گئی ہے، اس کا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور انتظامیہ میں کوئی بھی مرد شامل نہیں۔ 

 ہائپر مارکیٹ نے نئی برانچ کی  وڈیو ویب سائٹ پر شیئر کی ہے(فوٹو اخبار 24)

 ہائپر مارکیٹ نے اپنی نئی برانچ کی ایک وڈیو کلپ اپنی  ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس  میں سارے کام خواتین کرتی نظر آرہی ہیں۔ ریک پر سامان رکھنا، منظم کرنا، پھل اور سبزیاں فروخت کرنا اور کیشیئر وغیرہ سب کی سب خواتین ہیں۔
برانچ کی ڈائریکٹر مھا الوابال نے بتایا کہ پہلے مکمل لیڈیز شاپنگ سینٹر کی ذمہ داری ملنے پر خوش ہوں۔ مجھے سعودی خاتون کی حیثیت سے اس حوالے سے اپنے آپ کو منوانے کا اچھا موقع ہاتھ آیا ہے۔

شیئر: