Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی20: جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

اوپنر ملن کو صرف چار کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا (فوٹو: اے ایف پی)
جنوبئی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 17 ہویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریز ہینڈرکس اور پائٹ وین بلجون نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 25 اور کلاسان 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر ملن کو صرف چار کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا جبکہ جے جے سمٹس صرف سات رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔
ریزا ہینڈرکس 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عثمان قادر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
سنیچر کو لاہور میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ 
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ وہ 51 رنز بنانے کے بعد پریٹوریئس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بابر اعظم دوسرے ہی اوور میں پانچ رنز بنا کر پریٹوریئس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو‌ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد حیدر علی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 10 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت بھی صرف تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی (فوٹو: اےا یف پی)

افتخار احمد کو 20 کے انفرادی سکور پر پریٹوریئس نے آؤٹ کر دیا، مِلر نے ان کا کیچ لیا۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 51 رنز بنانے کے بعد پریٹوریئس کی بال پر کیچ دے بیٹھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریئس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض پاکستان کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ جنوبی افریقہ نے گلینٹن سٹورمین کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسین طلعت، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، عثمان قادر اور حارث رؤف شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم ہینرک کلاسن، یانیمن ملان، ڈیوڈ ملر، ریزا ہینڈرکس، جے سمٹس، اینڈلے پیفلکوایا، ڈوین پریٹوریئس، پائن وان بلجان، گلینٹن سٹورمین، تبریز شمسی اور لوتھو سپمالا پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں محمد رضوان کی سنچری اور عثمان قادر کی عمدہ بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

شیئر: