Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ پندرہ ہلاکتیں

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار631 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 13 فروری کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران وبا کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ پندرہ اموات ہوئی ہیں۔ مرنے والوں می مجموعی تعداد بڑھ کر ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام ‘کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار631 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔
نئے مریضوں کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، ان کی مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 605 ہوگئی ہے۔
’ وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سےبتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 84 ہزار981 مزید ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید پندرہ مریض چل بسے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک ہوگئی۔
 متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 589 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 780 ہوگئی۔ 
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 

چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ 9 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔(وام)

علاوہ ازیں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ 9 ہزار587 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 49 لاکھ ایک ہزار 795 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: