Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان پہنچنے پر7 دن کا قرنطینہ لازم ، ہوٹل بک کرانے کی اجازت

سخت قواعد و ضوابط نئے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے نافذ کئے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
عمان  آنیوالے مسافروں کو 7روزہ لازمی قرنطینہ کے لئے کوئی بھی ہوٹل بک کرانے کی اجازت ہو گی۔ یہ بات ہفتہ کو عمان کے ایک روزنامے میں شائع شدہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ عمان حکومت کے کمیونیکیٹ سینٹرنے  بتایا ہے کہ سپریم کمیٹی کی جانب سے عمان پہنچنے والے تمام مسافروں کے لئے ان کے اپنے خرچ پر7روزہ لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عمان آنے والے کوئی بھی ہوٹل بک کراسکتے ہیں۔

عمان میں تمام عوامی مقامات بھی 2 ہفتوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کے لئے وہ سینٹر آف ریلیف اینڈ شیلٹر آپریشنز کی جانب سے ہوٹلوں کی  اپ ڈیٹ کی گئی فہرست سے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے استفادہ کر سکتے ہیں۔
عمان کی وزارت سماجی ترقی نے جمعرات کو اعلان کیا تھاکہ اندرون ملک جانے والے تمام مسافروں کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ کم سے کم 7 دن تک ہوٹلوں میں قرنطینہ کریں۔ اس کا مقصد کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنا ہے۔
یہ تازہ ترین اقدام ملک میں کورونا وائرس کے قواعد میں حالیہ اضافے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سرحد کی بندش میں توسیع شامل ہے۔

وطن واپسی کے خواہشمند شہریوں کو21 فروری تک بکنگ کرا لینی چاہئے۔(فوٹوالشرق الاوسط)

عوامی مقامات بھی 2 ہفتوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ نجی اور سرکاری شعبے کی عمارتوں میں آنے جانے والے لوگوں کی تعداد بھی محدود کردی گئی ہے۔
نئے سخت قواعد و ضوابط کورونا کے اس نئے ترمیم شدہ وائرس کے خاتمے کیلئے نافذ کئے گئے ہیں جو برطانیہ میں پہلی بار دریافت ہوا تھا اور جنوری 2021 میں عمان پہنچنے والے برطانوی شہری میں اس وائرس کے وجود کا سراغ لگایا گیا تھا۔
جدید ادارہ جاتی قرنطینہ کا طریق کارگزشتہ جمعرات سے عمان کے تمام ایئرپورٹس پر نافذ کر دیا گیا ہے اور اندرون ملک آنے والے مسافروں سے توقع کی جائے گی کہ وہ جیسے ہی عمان پہنچیں گے، لازمی قرنطینہ کے لئے اپنا ہوٹل بک کرا لیں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند شہریوں کو 21 فروری کو صبح 10 بجے سے پہلے یہ کام کرلینا چاہئے کیونکہ جب تک سرحدوں کی بندش ختم نہیں کی جاتی، اس وقت تک کسی بھی فرد کو سلطنت عمان  میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

شیئر: