Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی غنما، مکہ مکرمہ ریجن کا خوبصورت مقام

’یہ وادی 7 کلو میٹر طویل ہے، یہاں موجود فارمز کی تعداد 50 سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
مکہ مکرمہ ریجن کی  اضم کمشنری میں واقع ’وادی غنما‘ اپنی خوبصورتی اور انفرادیت کے سبب امتیازی حیثیت رکھتی ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق یہ وادی کمشنری کا خوب صورت ترین سیاحتی مقام ہے۔
جیولوجیکل ماہر سلطان المالکی کا کہنا ہے کہ ’وادی کے اطراف گرینائٹ کی چٹانیں ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف نوعیت کے گھنے درخت اور چھوٹی نہریں بھی ہیں جو مستقل طور پر جاری رہتی ہیں‘۔

’عام لوگ اور سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں تا کہ یہاں کی سحر انگیز فضاؤں اور قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں‘۔

المالکی نے کہا ہے کہ ’یہ وادی 7 کلو میٹر طویل ہے جبکہ یہاں موجود فارمز کی تعداد 50 سے زیادہ ہے‘۔
’ وادی کے اطراف چٹانیں واقع ہیں جو حوادث زمانہ کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکیں‘۔
 

شیئر: