Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

’ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افراد کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افرادکو دوسروں کی جان کی پروا کیے بغیر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے اپنے گھر کے احاطے میں فائرنگ کی ویڈیو فخریہ انداز میں شیئر کی ہے‘۔
’ویڈیو وائرل ہوتے ہی ریاض پولیس نے متعلقہ ادارے کے تعاون سے شناخت کرلی اور مقام کا تعین کر لیا‘۔
’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 
 

شیئر: