Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں زیر تعمیر جدید پارک کا نام تجویز کریں

میونسپلٹی نے اس سلسلے میں آن لائن ایک مہم شروع کی ہے( فوٹو اخبار 24)
مدینہ منورہ میں میونسپلٹی نے نئے زیر تعمیر جدید  پارک کا نام رکھنے کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔ نیا پارک مدینہ منورہ کے ’القصوا‘ محلے میں قائم کیا جارہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی نے آن لائن ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ’بنانا ہمارا کام نام دینا آپ کی ذمہ داری‘ ہے۔ اس مہم کے تحت چار نام تجویز کیے گئے ہیں۔ 
مدینہ میونسپلٹی نے ابھی تک اس کا کوئی نام طے نہیں کیا ہے۔  میونسپلٹی چاہتی ہے کہ یہ نام زائرین اور مقامی باشندے تجویز کریں۔ اس سے پارک کے لیے ذاتی لگاؤ بھی پیدا ہوگا اور مقامی شہریوں اور زائرین کی پسند بھی سامنے آئے گی۔
یاد رہے کہ ’القصوا‘ محلے میں قائم  کیے جانے والے  پارک کا رقبہ چالیس ہزار مربع میٹر ہوگا۔ اس کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔
پارک میں چہل قدمی کے لیے ایک ہزار میٹر لمبا واکنگ ٹریک بنایا جائے گا اور سبزہ زار ہوں گے۔ بچوں کے  گیمز کے لیے سپیشل میدان ہوں گے۔
علاوہ ازیں تقریبات کے لیے میدان بھی تیار کیا جائے گا۔ گاڑیوں اور بسوں کی وسیع پارکنگ ہوگی۔ توقع یہ ہے کہ اس پارک کا افتتاح عید الفطر کے موقع پر کیا جائے گا۔

 

 

شیئر: