Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام آنے والے شرائط کی پابندی کریں

اجازت نامے میں درج دن اور وقت کی پابندی کی جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ امن عامہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے یا مسجد الحرام میں نماز کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ  مکہ مکرمہ میں داخلے کی دو شرائط ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پہلی شرط یہ کہ اجازت نامے میں درج دن اور وقت کی پابندی کی جائے۔
دوسری شرط کورونا ایس او پیز کی پابندی ہے۔  
روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکار چیک پوسٹ پر دونوں شرطیں چیک کر کے ہی انہیں مکہ مکرمہ  جانے کی اجازت دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روڈ سیکیورٹی فورس ہدایت کر چکی ہے کہ ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کے لیے اجازت نامہ نہ ہو تو اسے مکہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 
سیکیورٹی فورس کے اہلکار اعتمرنا ایپ پر اجازت نامے اور شناختی کارڈ کو ملا کر چیک کریں گے۔ اگر اجازت نامہ ہولڈر کسی اور دن یا وقت پر مکہ مکرمہ جانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھی روک دیا جائے گا۔ 

شیئر: